بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہن کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔

ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت سالوں کے بعد بہن کی شادی پر خوشی کے لمحات میسر آئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہماری والدہ ان خوشیوں کے پل میں ہمیں دیکھ رہی ہوں۔

بلاول بھٹو نے اپنی بہن اور بہنوئی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بختاور بھٹو کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں