اسلام آباد: ڈاکوؤں نے ایمبولینس کو بھی نہ چھوڑا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکو ایمبولینس چھین کر فرار ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ڈاکو اسلام آباد کے علاقے کورال سے ایمولینس چھین کر فرار ہوئے۔ جس کا مقدمہ تھانہ کوروال میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ایمولینس چھیننے کا واقعہ دونوں فریقین کے درمیان لین دین کے معاملے کی وجہ سے پیش آیا تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری پارٹی غلط طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ایمبولینس لے گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک شخص قتل اور 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ 12 موٹر سائیکل اور ایک گاڑی چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا۔

شہر میں چوری اور ڈکیتی کے 9 واقعات ہوئے جبکہ 4 افراد کو موبائل فون سے بھی محروم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چوری، ڈکیتی سمیت جرائم کے 28 واقعات رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں