آئی سی سی کا حسن علی پر طنز، شائقین برہم 

آئی سی سی کا حسن علی پر طنز، شائقین برہم 

فوٹو: فائل


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حسن علی پر طنز کیا گیا جس پر پاکستانی شائقین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی کے بولڈ ہونے کی تصویر شیئر کی گئی اور تصویر کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی دیا گیا۔ 

بین الاقوامی کرکٹ کونسلی کی جانب سے حسن علی کی دو تصاویر شیئر کی گئیں۔ ایک میں ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ فل ٹاس شاٹ لگا رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر کے مطابق حقیقتاً وہ بولڈ ہو رہے ہیں۔  تصاویر کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ پروفائل تصویر بمقابلہ حقیقت۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے آئی سی سی کی ’ٹیمز آف ڈیکیڈ‘ کو آئی پی ایل ٹیم قرار دے دیا 

یہ تصاویر اور کیپشن شیئر کرنے پر صارفین نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوسٹ کو غیرسنجیدہ اور نامناسب قرار دیا ہے۔ صارفین نے آئی سی سی سے تصویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

انشان نامی صارف کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ آئی سی سی اس حد تک گر سکتا ہے۔

ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ ’اخلاق سے گری ہوئی حسِ مزاح‘۔

بنگو نامی ٹوئٹر یوزر نے آئی سی سی کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آئی سی سی کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا گیا‘۔


متعلقہ خبریں