ملتان: مبینہ طورپر بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت



چندر روز قبل ملتان میں مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والے معروف ماہر نفسیات کے بھائی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق سخی سلطان کالونی میں ایک شخص کی اپنے گھر میں جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ڈاکٹرمحب سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی کی لاش کا معاملہ، ملزمان گرفتار

محب سلیم کے بھائی اشرف ضیاء نے ہم نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹرمحب گھر میں اکیلے تھے اور ہمسائیوں نے گھر میں دھماکے کی آواز سن کر ریسیکو کو اطلاع دی۔

پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم کی موت حادثاتی ہے یا قتل کرکے آگ لگائی گئی اس معاملے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہم نیوز کو پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر محب کی ہلاکت کا واقعہ خود کشی ہے یا حادثہ، اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم کے بعد ممکن ہوگی۔

پولیس نے ڈاکٹر محب کی اہلیہ کی مدعیت میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

رپورٹ کے متن کے مطابق ڈاکٹر محب کی اہلیہ نے کہا ہے کہ شوہر 3 بج کر 45 منٹ پر سخی سلطان کالونی گھر گئے تھے، ان  کا نمبر مسلسل بند ملا تو ہمسائے کو کال کر کے پتہ کرنے کا کہا۔

ڈاکٹر محب کی اہلیہ نے بتایا کہ ہمسائے نے فون پر کہا کہ گھر سے جلنے کی بو آ رہی ہے،  گھر پہنچ کر کچن میں دیکھا تو شوہر سلیم محب کی جلی ہوئی لاش ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک چار ملزمان کی لاشیں اہلخانہ کے حوالے

روپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر کو کورونا تھا اور وہ 3 روز پہلے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ڈاکٹر محب سلیم چند روز قبل مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو مار کر خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں