واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ہسٹری ٹیلی گرام میں منتقل کر سکتے ہیں

واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ہسٹری ٹیلی گرام میں منتقل کر سکتے ہیں

میسنجر ایپ ٹیلی گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین اب واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام میسنجر میں منتقل کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کی نئی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے باعث تیزی سے لوگوں کی بڑی تعداد ٹیلی گرام پر منتقل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل چیٹ ہسٹری منتقلی کا آپشن صرف آئی او ایس صارفین کے لیے تھا تاہم اب یہ سہولت اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہو گی۔ ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔

واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر کس طرح منتقل ہوا جائے گا اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

واٹس ایپ سے چیٹ منتقلی کے لیے متعلقہ چیٹ کو کھولیں اور پھر چیٹ کو ٹیپ کریں۔ اب کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔

اب پیغامات کو درآمد کرنے کے لیے ٹیلی گرام چیٹ منتخب کریں۔ یہ آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو اٹیج میڈیا اور ودآؤٹ میڈیا کا آپشن نظر آئے گا۔ اب آپ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فلائنگ کاروں کیلئے دنیا کا پہلا پاپ اپ ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار

شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ اب آپ کو چیٹ منتقلی کے لیے امپورٹ کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا “امپورٹ” کو منتخب کریں۔

واٹس ایپ کے سیکیورٹی کے حوالے سے نئے اپ ڈیٹ کے ایک ہفتے کے اندر ٹیلی گرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔


متعلقہ خبریں