براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس(ر) عظمت سعید کریں گے


اسلام آباد: براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی کریں گے۔

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تشکیل اور سربراہی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی کریں گے۔

کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہو گا جبکہ کمیشن براڈ شیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن 2008  میں براڈ شیٹ کو پاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی اور پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ شیٹ کو ادائیگی: ایف بی آر کا نیب کو 69 کروڑ روپے کا نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔ براڈ شیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے اور ہم براڈ شیٹ معاملے پر شفاف طریقے سے تحقیقات چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں