پاکستان کی جیت پر وسیم اکرم کا مزاج بھی تبدیل

کراچی: وسیم اکرم رش کے باعث میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ٹیم سے بہت خوش ہیں جس کے باعث ان کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مزاج کے بدلنے کی روداد مداحوں سے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

وسیم اکرم نے اپنی میچ کی گفتگو اور جم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ بڑے دن اور کام کی زیادتی کی  وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے آئندہ ہونے والے میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر پاکستان کی بڑی جیت

خیال رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں