عرب ثقافت اور لباس پر احد رضا میر کا تبصرہ

عرب ثقافت اور لباس پر احد رضا میر کا تبصرہ

فوٹو: فائل


خوبصورت مسکراہٹ اور جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لینے والے احد رضا میر نے عرب لباس اور ثقافت پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں احد نے شیخ محمد سینٹر فار کلچرل انڈرسٹینڈنگ میں گزرے لمحات بارے بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے احد رضا میر نے تصاویر میں عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یہاں وقت گزار کر متحدہ عرب امارات کے کلچر، کھانوں اور ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا جسے میں نے بہت انجوائے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام

احد رضا میر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جب بھی متحدہ عرب امارات آئیں شیخ محمد سینٹر فار کلچرل انڈرسٹینڈنگ ضرور دیکھیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں یہ بیان نہیں کر سکتا کہ عربی لباس جو کہ میں نے زیب تن کر رکھا ہے کتنا آرام دہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

ایک اور تصویر کے ساتھ احد نے تحریر کیا کہ میں تکالیف سے آزادی حاصل کر چکا ہوں۔


متعلقہ خبریں