دبئی: متحدہ عرب امارات کی شہریت کے لیے شرائط تبدیل کر دی گئیں۔
متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ شہریت کے قانو ن میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
شیخ راشد نے کہا کہ صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں، سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، آرٹسٹوں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی۔
We adopted law amendments that allow granting the UAE citizenship to investors, specialized talents & professionals including scientists, doctors, engineers, artists, authors and their families. The new directives aim to attract talents that contribute to our development journey.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021
اماراتی پاسپورٹ کے ساتھ شہری اپنی موجودہ شہریت بھی برقرار رکھ سکیں گے۔ نیا شہریت قانون ’’اماراتی پاسپورٹ‘‘ فراہم کرے گا۔
The UAE cabinet, local Emiri courts & executive councils will nominate those eligible for the citizenship under clear criteria set for each category. The law allows receivers of the UAE passport to keep their existing citizenship.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو ملک میں رہ کر مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور مقامی مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔