راجن پور: اونٹوں کے دنگل میں ’شیرو‘ نے میدان مار لیا

جیتنے والے اونٹ ’شیرو‘ کو روایتی پگڑی پہنائی بھی گئی

فوٹو: فائل


راجن پور: صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع ڈسٹرکٹ راجن پور میں اونٹوں کا دنگل سجایا گیا جس میں ’شیرو‘ نامی اونٹ نے میدان مار لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے: جوبائیڈن

راجن پور کی تحصیل روجھان میں منعقدہ اونٹوں کے دنگل میں سندھ ، پنجاب اور چولستان سے آئے ہوئے 40 اونٹوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے خوب مقابلہ کیا۔

اونٹوں کے درمیان 20 مقابلے کرائے گئے، بڑے مقابلوں میں مشہور اونٹوں میں ہیرا، پہلوان، ساون، شیرو اور سلطان شامل تھے۔ اونٹوں نے ایک دوسرے کوزیر کرنے کے لیے بہت جتن کیے۔

فائنل میں ہیرا نامی اونٹ کا مقابلہ شیرو نامی اونٹ سے ہوا جس میں اونٹ شیرو نے میدان  مار لیا۔ دنگل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کی دوسری بڑی اونٹوں کی منڈی سج گئی

دنگل میں شریک شائقین نے اونٹوں کی لڑائی میں ان کے داؤ پیچ دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے اونٹوں کے دنگل میں ’شیرو‘ کے جیتنے کی خوشی میں شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑا ڈالا۔

دنگل کے اختتام پر جیتنے والے اونٹ ’شیرو‘ کو روایتی پگڑی پہنائی بھی گئی۔


متعلقہ خبریں