آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے اسٹو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے چتیشور پجارا نے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

اجنکیا راہنے آٹھویں، ہینری نکلس نویں اور بین اسٹوکس دسویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی

بالرزکی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہو سکا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر رہے جبکہ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جیت پر وسیم اکرم کا مزاج بھی تبدیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کراچی ٹیسٹ میں کوئی بڑی اننگز نہ کھیلنے پانے والے میزبان ٹیم کے کپتان رینکنگ میں پھسلتے ہوئے چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں