موٹروے زیاتی کیس: ملزمان کیخلاف چالان تیار

موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی

لاہور: گزشتہ سال 9 ستمبر کو گجر پورہ کے قریب موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا گیا ہے۔

خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیوز کو موصول چالان کے مندرجات کے مطابق چالان ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور ون فائیو پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے جبکہ سانحے کے وقت موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے  مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کی شناخت جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پریڈ کے دوران کی۔ چالان میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کا تین مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔۔متاثرہ خاتون نے ایک مرتبہ پولیس جبکہ دو مرتبہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا

چالان کے متن میں بتایا گیا ہے کہ عابد ملہی اور شفقت سے برآمدگی بھی گئی۔ شفقت کا ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا گیا جبکہ عابد ملہی کی پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروائی گئی۔

پولیس نے عابد ملہی اور شفت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا  ہے۔

مزید پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی کے روبرو دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔۔۔شفقت عرف بگا کے مطابق سانحہ کے وقت خاتون کو تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شفقت نے بتایا اپنے بیان میں کہا کہ خاتون نے جب انکار کیا تو اسکے تین بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد اس نے خود کو ہمارے حوالے کردیا۔

عابد ملہی نے پولیس کے تفتیشی افسر کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔ عابد ملہی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ خاتون سے لوٹی ہوئی 1 لاکھ سے زائد کی روپوشی کے دوران خرچ کردی۔

ذرائع کے مطابق عابد ملہی سے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم  کارڈ برآمد نہیں کروایا جاسکا۔

چالان کے مطابق جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔ عابد ملہی نے خاتون کو دو مرتبہ جبکہ شفقت نے ایک مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔

ذرائع کے مطابق عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرچکا ہے۔ عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے سے ملا۔ جب اس کا ڈی این کروایا گیا تو وہ فورٹ عباس میں پیش آنے والے 2013 کے واقعے سے میچ کرگیا تھا.

چالان کے مطابق فورٹ عباس کے مقدمے سے تفتیش کا آغاز ہوا. چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد جیل میں ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کریں گے.

جیل ٹرائل میں حکومت کیجانب سے Aسپیشل پراسکیوٹر وقار عابد، حافظ اصغر اور عبدالجبار پیش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں