سندھ : کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 992 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے  میں کورونا کے مزید 774 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار436 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 792 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 509 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 877 ہوگئی ہے۔

پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے این سی او سی نے انتہائی اہم اور بروقت قدم اٹھایا ہے۔

این سی او سی نے اس ضمن میں جامع منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اُصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔


متعلقہ خبریں