شام: کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق


شام کے شمالی شہر عفرین کے صنعتی زون میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

شام: کار بم دھماکہ، پانچ جاں بحق 85 زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں شام کے شہر عذاز میں ہونے والے خوفناک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق جب کہ 85 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

روسی افواج نے شام کو فضائی حملے سے بچالیا: اسرائیلی ڈرون مار گرایا

دمشق میں متعدد دھماکے، عمارتیں لرز گئیں

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 14 افغان فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ عبید اللہ شنواری نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش کار بم دھماکے میں  سول آرڈر فورس کے 14 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں