حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

petrol

حکومت نے دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی۔ 

ہم نیوز کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل 10 روپے، مٹی کا تیل 7 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ پیٹرول پر اس وقت 21 روپے 56 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پر اس وقت 23روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی ہے۔

حکومت کی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

خیال رہے کہ گزشتہ ساٹھ دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ کیا جا چکا ہے۔

چھ ہفتے میں پیٹرول آٹھ روپے اکاون پیسے اور ڈیزل گیارہ روپے پچھہتر پیسے مہنگا کیا گیا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے سینتیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت گیارہ روپے چھتیس پیسے فی لیٹر بڑھائی جا چکی ہے۔

یکم دسمبر کو پیٹرول 100 روپے انہتر پیسے، مٹی کا تیل پینسٹھ روپے انتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل باسٹھ روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔

اب پیٹرول ایک سو نو روپے بیس پیسے، اور ڈیزل ایک سو تیرہ روپے انیس پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔ مٹی کے تیل کی قیمت چھہتر روپے پینسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت چھہتر روپے تیئس پیسے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں