فرانس کی غیر یورپی یونین ممالک کیلئے سرحدیں بند


فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر غیر یورپی یونین ممالک کیلئے سرحدیں بند کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم چین کاسٹیکس نے اعلان کیا ہے کہ 31 جنوری سے يورپی يونين سے باہر کے ملکوں اور فرانس کے درميان سفر پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ يہ پابندی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کيسز کے تناظر ميں لگائی گئی ہے جو کہ عارضی ہے۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے ۔

کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دريں اثناء فرانس ميں اتوار سے بڑے شاپنگ سينٹرز وغيرہ بھی بند رہيں گے اور صرف ضروری اشياء کی دکانيں کھليں گی۔

فرانس ميں ملک گير سطح پر شام چھ بجے سے کرفيو نافذ ہے۔

خیال رہے کہ فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ سے زائد ہے جب کہ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جرمنی نے بھی برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر نئی پابندیوں کا اطلاق کر دیا ہے۔

ان ممالک کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر ’ہائی رسک‘ قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں