اورنج لائن میٹرو میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور: اورنج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

لاہور کے اورنج لائن میٹرو منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قرضہ انکوائری کمیشن کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ منصوبہ شروع ہونے سے قبل 15 ارب روپے ٹھیکیدار کو ادا کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم کی ادائیگی میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) قوانین کے خلاف کی گئی۔

اس کے علاوہ اورنج لائن میٹرو کی تعمیر میں دستاویزات میں درج سامان کے بجائے  ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کی منظوری ایل ڈی اے بورڈ سے ہی نہیں لی گئی جب کہ اس کے تعمیراتی سامان کی قیمت این ایچ اے ریٹس سے بھی زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منصوبے کی تعمیر کے مختلف مرحلوں میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایل ڈی اے، نیسپاک اور پی ایم اے کے افسران سے تحقیقات جاری ہے تاہم پنجاب کے کئی سینیئر بیوروکریٹ اہم دستاویزات تک رسائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو منصوبے  سے متعلق قرضہ انکوائری کمیشن کی ابتدائی رپورٹ جلد وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں