بختاور بھٹو پیا گھر سدھار گئیں


سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری پیا گھر سدھار گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا ۔

بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی بڑی بہن کو لے کر تقریب میں آئے۔ دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی اور انہوں نے لباس سے میچنگ سبز فیس ماسک بھی لگایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیلا سوٹ اور سفید شرٹ پہنی۔

بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا

تقریب میں شریک پیپلزپارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ نے بختاور بھٹو اور محمود چودھری کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کا نکاح محمود چوہدری کے ساتھ ہوا تھا، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں


متعلقہ خبریں