سدا بہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی 27ویں برسی

سدا بہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی 27ویں برسی

لاہور: پاکستانی فلمی صنعت کے لئے سینکڑوں لازوال گیتوں کی دھنیں مرتب کرنے والے موسيقار ماسٹر عبداللہ کو مداحوں سے جدا ہوئے ستائيس برس بيت گئے ليکن ان کے سدا بہار گیتوں کا سحر آج بھی دلوں پر برقرار ہے۔

پاکستانی فلمی صنعت کے نامور موسيقار ماسٹر عبداللہ 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ’’سورج مکھی‘‘ کی موسيقی ترتیب دے کر کیا تھا۔ 60 اور 70  کی دہائی میں فلم ’’واہ بھئی واہ‘‘ ’’ضدی‘‘ اور ’’ملنگی‘‘ کی کامیابی نے ماسٹر عبدللہ کو بام عروج پر پہنچایا۔

ان کا منفرد اسلوب اور دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کا رچاؤ ہمیشہ نمایاں ہوتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں فلمی دنیا میں ایک صاحب طرز موسیقار تسلیم کیا جاتا تھا۔

معروف پاکستانی موسیقار ذوالفقار عطرے ماسٹر عبداللہ کو موسیقی کی دنیا کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ماسٹر عبداللہ کی موسیقی میں اپنائیت، محنت اور دھرتی کی چاشنی سمائی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور کے ’چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

ماسٹر عبداللہ نے 1973 میں فلم ’’ضدی‘‘ کی موسیقی ترتیب دینے پر بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

موسيقی کی دنيا پر دو دہائيوں تک راج کرنے والا يہ ستارہ 31 جنوری 1994 کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔


متعلقہ خبریں