محبت کے شہر پیرس میں شادی کی خواہش رکھنے والے جوڑے خبردار



دریائے سین کے کنارے واقع فرانس کے دارالحکومت پیرس کو محبت اور خوشبوؤں کا شہر بھی کہا جاتا ہے اور دنیا کے ہر کونے سے لوگ یہاں سیاحت کیلئے آتے ہیں۔

ہر سال ہزاروں افراد اس شہر میں اپنے شریک حیات کیساتھ منگنی کرتے ہیں اور خوشبووٴں کا یہ شہرمحبت کی لاکھوں کہانیاں بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

لیکن اگر آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ پیرس میں منگنی کا پلان بنا رہے ہیں تو یہ آپ کی شادی کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق طلاق یافتہ افراد میں سب سے زیادہ شرح ان کی تھی جنہوں نے پیرس میں منگنی کی۔

سروے میں3500 برطانوی طلاق یافتہ جوڑوں سے سوال کیا گیا کہ ان کی منگنی کہاں ہوئی تھی؟ اس سروے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ دنیا میں کونسی جگہ ہے جہاں منگنی کرنے سے شادی زیادہ عرصہ چل سکے گی۔

پیرس میں منگنی کے بعد شادی کرنے والے 23 فیصد جوڑوں کے درمیان طلاق گئی اور یہ شرح دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہے۔

نتائج کے مطابق جن جوڑوں میں طلاق ہوئی ان میں سے سب سے زیادہ23 فیصد لوگوں نے محبت کے شہر پیرس میں منگنی کی تھی۔

دوسرے نمبر پر آئس لینڈ کا دارالحکومت ریکیاویک ہے جہاں ہونے والی منگنیوں میں18 فیصد کا انجام طلاق پر ہوا۔ امریکہ کا شہر نیویارک اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جہاں یہ شرح14 فیصد رہی۔

ویلز کا دارالحکومت کارڈف بھی منگنی کیلئے مناسب نہیں کیوں کہ فہرست میں اس کا نمبر چوتھا ہے اور جن میاں بیوی میں طلاق ہوئی ان میں سے11 فیصد نے اس شہر میں منگنی کی تھی۔

کینیڈا کے شہروینکوور میں ہونے والی منگنی کےبعد شادی کا انجام بھی طلاق پر ہوسکتا ہے کیونکہ اس کا تناسب 10 فیصد رہا۔


متعلقہ خبریں