ملازمت دینے سے قبل ایلون مسک کا مقبول ترین سوال

ملازمت دینے سے قبل ایلون ماسک کا مقبول ترین سوال

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک انٹرویو کے لیے آنے والے شخص کی صلاحیتوں کو جاننے کے لیے ایک ہی سوال پوچھتے ہیں۔ جو ان کا مقبول ترین سوال ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیسلا کے بانی 49 سالہ ایلون مسک جو دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور وہ ملازمت کے لیے آنے والے افراد کا جھوٹ پکڑنے کے لیے ایک ہی سوال پوچھتے ہیں۔

ایلون مسک کو انٹرویو کے لیے آنے والے شخص کی اس بات میں ہرگز ایسی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کہ اس نے کیا اور کتنی تعلیم حاصل کی ہے۔

2014 کے ایک انٹرویو میں تو ایلون نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اسے نوکری کے کسی امیدوار کی کالج یا ہائی اسکول ڈگری کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم جب ساتھی عملہ نئے آنے والے امیدوار کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی غیر معمولی صلاحیتوں کو تلاش کرتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار میں اگر غیر معمولی کامیابی کی صلاحیتیں موجود ہیں تو پھر وہ ملازمت کا بھی مستحق ہو سکتا ہے۔

یقیناً ملازمت کے لیے آنے والا شخص اپنی درخواست میں جھوٹ لکھ سکتا ہے تاہم ایلون مسک اپنے انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال میں جھوٹ پکڑتے ہیں۔

ایلون مسک انٹرویو کے لیے آنے والے شخص سے پوچھتے ہیں کہ ’’مجھے اپنے کام میں پیش آنے والا سب سے مشکل مسئلہ بتاؤ اور اسے آپ نے کس طرح حال کیا ؟‘‘


متعلقہ خبریں