جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔  محمدحفیظ اوروہاب ریاض ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

بابراعظم قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخاراحمد اورمحمد نوازبھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

ظفرگوہر، فہیم اشرف، عامریامین، عمادبٹ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی،عثمان قادر اورزاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20سیریز: حفیظ کی شرکت خطرے میں پڑ گئی

شرجیل خان، فخرزمان اور اعظم خان بھی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز11 فروری سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14سال کے طویل عرصے کے بعد دورہ پاکستان پر آئی ہے۔ پاکستان میں مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

دونوں ممالک کے مابین اب تک 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں سے پاکستان صرف ایک مرتبہ یعنی 2003 میں ہی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں