افراط زر کو کم کرنے کی  کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افراط زر کو کم کرنے کی  کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ معاشی محاذ پر مزید خوشخبری ہے کہ افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ معاشی ٹیم کو مہنگائی کو قابو میں رکھنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گر رہی ہے اور اشیا خوراک کے صارفین کے لیے مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد نیچے آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی افراط زر کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد نیچے آ چکی ہے اور جنوری میں افراط زر حوصلہ افزا رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 6 فیصد تک رہی جبکہ سابقہ دور کے مقابلے میں آج افراط زر بہتر صورتحال میں ہے۔


متعلقہ خبریں