پاکستان کپ کی ٹرافی خیبر پختون خوا کے نام


خیبر پختونخوا نے پاکستان کپ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم 47 اوورز میں 239 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، کے پی کی جانب سے آصف آفریدی پانچ، محمد عمران تین جب کہ محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سی پی کی جانب سے طیب طاہر 67، قاسم اکرم 50 جب کہ رضا علی ڈار 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کپ کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، کامران اکمل

240 رنز ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کا آغاز اچھا رہا اور ٹیم نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 36 ویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا۔ اور اس طرح خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ مصدق احمد 33، عامر 45 جب کہ افتخار احمد 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم، ظفر گوہر اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں