ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حفیظ کا ردعمل سامنے آ گیا

حفیظ کی شاندار بیٹنگ،نیوزی لینڈ کیلئے164رنز کا ہدف

فائل فوٹو


جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر کرکٹر محمد حفیظ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان  کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا تھا کہ محمد حفیظ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں منتخب نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ تین فروری تک کورونا بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخاراحمد اورمحمد نواز بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

ظفرگوہر، فہیم اشرف، عامریامین، عمادبٹ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20سیریز: حفیظ کی شرکت خطرے میں پڑ گئی

شرجیل خان، فخرزمان اور اعظم خان بھی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہو گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں