کرپشن کا چورن نہیں بکے گا، دھونس و دھاندلی والے ریڈار پر ہیں: سعد رفیق

کرپشن کا چورن نہیں بکے گا، دھونس و دھاندلی والے ریڈار پر ہیں: سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں غنڈہ گردی کی گئی اور قبضہ گروپ میں چن چن کر ن لیگی رہنماؤں کے نام ڈالے گئے ہیں۔

سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ق لیگ کا اتحادی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سرکاری افسران یاد رکھیں کہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہونا ہے اور دھونس و دھاندلی کرنے والے ہمارے ریڈار پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ممتاز قانودان عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

اب کھوکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے، شہباز گل

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ انہوں ںے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرپشن کا چورن اب نہیں بکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سے ریلوے کا ای ٹکٹنگ  نظام ٹھیک نہ ہو سکا ہو وہ ملک چلانے چلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھوکھربرادران کے گھروں کو گرا دیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ضمنی انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ڈسکہ میں غنڈہ گردی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دھاندلی کی مہم میں شامل ہے۔

براڈ شیٹ کو ادائیگی: ایف بی آر کا نیب کو 69 کروڑ روپے کا نوٹس

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرپشن کی رٹ لگانے والے اپنے حساب کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے تو خواب میں بھی پی ڈی ایم اور ن لیگ آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی آمرانہ روش پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلیں، ہماری آواز دبا نہیں سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ نے نیب قانون بھگت لیا ہے۔ اب یہ تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کو ریگولرائز کرنا بدنیتی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق ںے کہا کہ ٹرانسپرنسی نے حکومت کو کرپٹ ترین کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں براڈ شیٹ کا معاملہ زیربحث نہیں لایا جا رہا ہے۔

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے جلد ان کا نام ای سی ایل میں ہو گا، عطا تارڑ

ممتاز قانون دان اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر کے بھائی نے پنڈی میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبرکے بھائی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کے تنازع پر چار افسران تبدیل کردییے گئے۔


متعلقہ خبریں