حکومت سینیٹ انتخاب میں شکست دیکھ کر قانون بدلنا چاہتی ہے، بلاول

وزیر اعظم مستعفی ہوں، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں: بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخاب میں شکست دیکھ کر قانون بدلنا چاہتی ہے۔

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن تک مستعفی ہونے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز حکومت کو احترام سے ایک طرف ہونے کا موقع دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی۔

ن لیگ نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخاب میں اپنی شکست دیکھ کر قانون بدلنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں