پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

پٹرول

پٹرول 4روپے 13 پیسے مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار


اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

پیٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طورپر ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کچھ دیر قبل تک یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں