گوادر اسٹیڈیم سے دنیا حیران، آئی سی سی کا چیلنج



ایک طرف قلعہ نما پہاڑاوردوسری جانب طرف  وسیع و عریض میدان۔ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی بے پناہ خوبصورتی نے خاص و عام کو گرویدہ بنا لیا ہے۔

آئی سی سی اور کرک انفو نے اسے دنیا کا خوبصورٹ اسٹیڈیم قرار دیا تو کھلاڑیوں کا دل  اس اسٹیڈیم میں کھلینے کو دل مچلنے لگا۔

جنوبی افریقا کے کھلاڑی تبریز شمسی کا دل بھی اس خوبصورت گراونڈ میں کھلینے کو مچلنے لگا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ میں خواہش کا اظہار کیا کہ کیا ہم تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اس گراونڈ میں کھیل سکتے ہیں۔

گوادراسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے زیادہ خوبصورت اسٹیڈیم سامنے لانے کا چیلنج دنیا بھر کو دے دیا ہے۔

آئی ایس پی این کرک انفو نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کی اور کہا  وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتا۔

ایک طرف قلعہ نما پہاڑوں کے نشیب و فراز اوردوسری جانب  طرف کھلا وسیع و عریض میدان، گودار اسٹیڈیم کی خوبصورتی کو دو چند کر دیتا ہے۔

اسٹیڈیم کے وسط میں سرسبز و شاداب گھاس کا خوبصورت قالین بچھا ہوا ہے، جو آنکھوں کو ٹھنڈک اور تازگی بھرا احساس بخشتا ہے۔ گھاس پر پڑنے والی سورج کی کرنیں اسٹیڈیم کے حُسن کو دوچند کردیتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف گلوکار فخرعالم نے گوادراسٹیڈیم کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ کھیلنے والے تمام دوست پاکستان آئیں اور گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہمارے ساتھ میچ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اس سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم نہیں دیکھا۔

فخر عالم نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے مگر یہاں کے مناظر بہت خوبصورت ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز گوادر اسٹیڈیم میں کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت میدان ہے تو سامنے آئے، ہمیں انتظار رہے گا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔


متعلقہ خبریں