پرائمری، مڈل اسکول اور یونیورسٹیاں کھل گئیں

فائل فوٹو


ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔

سکولوں میں پہلی سے آٹھویں تک جبکہ کالجز اور جامعات میں تھرڈ ائیر سے پی ایچ ڈی تک کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔

محکمہ سکول یجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبا کے امتحانات آن کیمپس ہوں گے۔

تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم گرما کی چھٹیاں کم کر دی گئیں 

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے بند رہے ہیں لہذا حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے امتحانات کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے۔  پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔

پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا جب کہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں