کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 39 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 39 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 47 ہزار 715 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 54 ہزار 213 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 522 اور ایک کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون نے گوانتاناموبے کے قیدیوں کو ویکسین دینے کا عمل روک دیا

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 143 اور 92 لاکھ 30 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 38 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد  73 ہزار 619 ہے۔

برطانیہ میں 38 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 564 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 32 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر اور 76 ہزار 512 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسین کی برآمد پر پابندی، ڈبلیو ایچ او کی یورپی یونین پر تنقید

اسپین میں 28 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 81 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 88 ہزار 845 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں