انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی پہلی تصویر جاری

انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی پہلی تصویر جاری

فوٹو: فائل


بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی اور مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کر دی ہے۔

انوشکا شرما گزشتہ ماہ ایک ننھی پری کی والدہ بنی ہیں، انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی۔

تصویر میں انوشکا نے اپنی بیٹی کو اٹھا رکھا ہے جبکہ والد ویرات کوہلی پیار بھری نگاہوں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

انوشکا شرما نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا اور تحریر کیا کہ ’ہم اپنی زندگی محبت اور شُکرگزاری کے ساتھ بسر کر رہے تھے لیکن ہماری ’وامیکا‘ نے اس دُنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

انہوں نے ماں بننے کے احساس کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت، پیار، جذبات، آنسو، پریشانی، نیند کی کمی وغیرہ سب کا تجربہ ہو رہا ہے لیکن یہ سب واقعی میں بہت اچھا ہے۔

آخر میں انوشکا شرما نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دُعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔


متعلقہ خبریں