ثانیہ مرزا کا محبت بھرا پیغام

علیحدگی

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے‘۔

انہوں نے شعیب کو مخاطب کرکے ازراہِ مذاق تحریر کیا کہ جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو میں ذاتی طور پر بھی آپ کو یہ سب اور بہت کچھ بتاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چار ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا، ویڈیو وائرل

وِ ش کے آخر میں ثانیہ نے لکھا کہ شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ یکم فروری 1981، سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


متعلقہ خبریں