ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ


اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2021 سے گھروں میں استعمال ہونے والی گیس ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسے  کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2021 کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی

یاد رہے کہ گزشتہ رات  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ اضافے کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طورپر ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کچھ دیر قبل تک یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں