عائزہ خان اب کیا کرنے والی ہیں ؟


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکار عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو شش و پنچ میں مبتلا کر دیا۔

حال ہی میں اسٹاگرام پر ریکارڈ 80 لاکھ فالورز حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کچھ دلچسپ آنے والا ہے۔


ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریز میرے مہربان میں حیا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں #unitingcultures کا ہیش ٹیک استمال کیا ہے۔

اس سے پہلے عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے چہرے پر ترکی اور پاکستان کے جھنڈے والا کسٹمائز ماسک پہنا ہوا ہے۔

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں۔

اداکارہ عائزہ خان کی دلہن بنی تصاویر سب کو بھا گئیں

خیال رہے کہ چند روز قبل عائزہ خان نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی تھی۔

عائزہ خان نے پنی سالگرہ سے چند گھنٹے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’موجودہ لمحے میں جیتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہوں‘۔

عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا اور فالوورز اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے نئے اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

معروف اداکارہ عائزہ خان 2014 میں پاکستانی اداکار دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے۔


متعلقہ خبریں