وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے.

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

آرمی چیف: سانحہ مچھ کے لواحقین کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں