سندھ: کورونا سے اموات 4 ہزار سے بڑھ گئیں

فائل فوٹو


کراچی:  عالمی وبا کورونا واائرس سے سندھ میں مجموعی اموات 4 ہزار 4 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق  سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 478 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 726 ہوگئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 732 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 78 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 298 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 744 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں74 روز بعد سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ 26 افراد جاں بحق ہوئے اور1 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ46 ہزار428 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں