اسلام آباد: یتیم بچوں کیلیے سعودی عرب کے اسکول میں داخلے شروع

اسلام آباد: یتیم بچوں کیلیے سعودی عرب کے اسکول میں داخلے شروع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے قائم پرائمری اسکول میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب: 10 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر

خلیجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے قائم اسکول دار علی بن ابی طالب یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے لیے فیڈرل بورڈ سے منظور شدہ انگلش میڈیم اسکول ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے قائم اسکول میں مفت تعلیم، مفت ہاسٹل اور مفت کھانے پینے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

اخبار کے مطابق اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ داخلے کے خواہش مند طالبعلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلہ ٹیسٹ پاس کرے۔

پرائمری، مڈل اسکول اور یونیورسٹیاں کھل گئیں

داخلے کے خواہش مند طالبعلم کی عمر چھ سے 12 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ایک بیان حلفی درکار ہوتا ہے۔ داخلہ فارم اسکول سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

طے شدہ طریقہ کار کے تحت طالبعلم کے کاغذات جمع ہونے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد جو طلبہ میرٹ پہ پورے اترتے ہیں انہیں سعودی عرب ہیڈ آفس سے تصدیق کے بعد فون کرکے بلایا جاتا ہے۔

پشاور کے 868 اسکولوں میں سہولیات کے فقدان کا انکشاف

خلیجی اخبار کے مطابق اس وقت دار علی بن ابی طالب میں 200 سے زائد یتیم طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں