4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی عمرہ سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور باقی جماعتیں استعفیٰ دینے پر یقین رکھتی ہیں اور 4 فروری کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس ہو گا جس میں استعفوں کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کا وقت بیٹھ کر طے کریں گے۔ وزیر اعظم کی ترجیحات صرف حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت مہنگائی کر کے 5 سال پورے نہیں کرسکے گی۔ عوام کو صرف وہی لوگ جواب دیتے ہیں جنہیں وہ منتخب کریں جبکہ عوام کی ذمہ عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ کوئی کام آئین کے دائرہ کار سے باہر بات کرے گا تو ہمارا فرض بولنا ہے اور میں بول رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت

مریم نواز نے کہا کہ ہماری تنقید برائے تنقید نہیں ہے بلکہ آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں