بختاور بھٹو کی شادی کے بعد والدہ کے مزار پر حاضری 


سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ والدہ کے مزار پر حاضری دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

بختاور بھٹو زرداری والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

بختاور کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ 

خیال رہے کہ چار روز قبل بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ اس کے ایک دن بعد وہ پیا گھر سدھار گئی تھیں۔

بختاور بھٹو کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں