بختاور بھٹو کے مہندی کے دوپٹے پر لکھی تحریر سب کی توجہ کا مرکز

بختاور بھٹو کے مہندی کے دوپٹے پر لکھی تحریر سب کی توجہ کا مرکز

فوٹو: فائل


چار روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ملک بھر سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ 

بختاور کے عروسی ملبوسات اور مہندی کا ڈیزائن سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا رہا اور عوام ان کے ذوق کی تعریف کرتے رہے۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی نے سندھی ثقافت سے پیار کے اظہار کے لیے رسمِ حنا پر اجرک کے ڈیزائن والی مہندی لگوائی۔ 

بختاور بھٹو نے ہاتھ مہندی سے سجا لیے

ان کے اس عمل نے بہت داد و تحسین وصول کی اور عوام نے بختاور کی اپنی مٹی سے محبت اور کلچر سے پیار کو بہت سراہا۔

آج بختاور بھٹو زرداری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے رسمِ حنا کے لباس کی تصاویر شیئر کیں۔

بختاور بھٹو زرداری کے دوپٹے پر چند خاص اشعار تحریر تھے جو کہ یہ ہیں

وہ دریا دیس سمندر تھی

جو تیرے میرے اندر تھی

وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی

وہ لڑکی لعل قلندر تھی 

قیاس کیا جا رہا ہے کہ بختاور نے یہ الفاظ اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد میں تحریر کیے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے منگنی کے لباس پر بھی اپنی والدہ کی تصویر بنوائی تھی۔


متعلقہ خبریں