پنجاب کی ترقی جادو ٹونہ سے نہیں میری محنت سے ہوئی، شہباز شریف


لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش کیا۔

دوران سماعت شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے دور میں کرپشن کم ہوئی، پنجاب میں ترقی محنت کا نتیجہ ہے، جادو سے نہیں ہوا۔

’ سیف اللہ کھوکھر کو نواز شریف اور شہباز شریف سے وفاداری کی سزا دی جا رہی‘

جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ صرف کیس سے متعلق بات کی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بھی اعتراض اٹھایا کہ ہر پیشی پر اپوزیشن لیڈر سیاسی گفتگو کرتے ہیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف فیملی، دیگر ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ عدالت جمع

شہباز شریف نے کہا قوم کو سچ بتانا چاہتے ہیں، کوئی کرپشن نہیں کی، عدالت نے قرار دیا کہ آپ بیگناہ ثابت ہوٸے تو بری ہو جاٸیں گے۔

عدالت نے نیب کے دو گواہان کے بینات قلمبند ہونے پر، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم سنایا اور کارروائی دس فروری تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں