بختاور نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کیساتھ تصاویر جاری کر دی


سابق صدر آصف علی زردای اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کر دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جا رہی ہیں۔

بختاور بھٹو کے ہمراہ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بختاور بھٹو کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ آج والدہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

بختاور بھٹو زرداری والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

بختاور کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ 

خیال رہے کہ چار روز قبل بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ اس کے ایک دن بعد وہ پیا گھر سدھار گئی تھیں۔

بختاور بھٹو کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں