دنیا کے سب سے امیر آدمی نے عہدہ چھوڑ دیا

فائل فوٹو


دنیا کی مشہور آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کا سب سے امیر آدمی جیف بیزوس رواں برس سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیف بیزوس ایمیزون کے ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے جبکہ ایمیزون کے ویب سروسز چیف سی ای او کی جگہ اینڈی جیسی لے لیں گے۔

جیف بیزوس نے اپنے ملازمین کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ اب دیگر اہم معاملات میں مصروف رہیں گے تاہم یہ فیصلہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں ہے۔

رواں سال وبا کے دوران بھی ایمیزون نے ریکارڈ کاروبار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا منافع حاصل کیا۔ کمپنی نے ایک سہ ماہی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے 25 کھرب کی آمدنی؟

کمپنی نے بتایا کہ بیزوس ایمیزون کے بورڈ کے ایگزیکٹو چیئر کے کردار میں تبدیل ہوجائے گا اور ایمیزون ویب سروسز کے چیف اینڈی جسی کے ذریعہ سی ای او کی حیثیت سے ان کی جگہ لیں گے۔

بیزوس نے 27 سال قبل ایمیزون کو ایک آن لائن کتابوں کی دکان کی حیثیت سے قائم کیا تھا اور آج ایمیزون کے پلیٹ فارم سے کوئی بھی چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں