کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور 

کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور 

فوٹو: فائل


سری نگر ہائی وے ٹریفک حادثہ کیس میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے مبینہ طور پر 4 افراد کو کچل دیا

ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمد نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد پولیس نامزد ملزم کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو گرفتار بھی نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی 11 میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے  5 شہریوں کو کچل دیا جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری طرف سے آنے والی مہران کار اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے  میں مانسہرہ سے اے این ایف میں بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دینے آئے ہوئے 4 دوست جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک حادثہ: کشمالہ طارق کا مؤقف سامنے آ گیا

پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا تھا اور  مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی سرفراز ورک کے مطابق  ڈرائیور فیاض کو حراست میں لے کر حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں