عامر خان نے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا


نئی دہلی: بھارتی اداکار عامر خان نے وقت ضائع ہونے کی وجہ سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے اپنے نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز تک موبائل فون استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے وقت ضائع ہوتا ہے۔

عامر خان کا خیال ہے کہ شوٹنگ کے دوران بار بار موبائل فون استعمال کرنے سے توجہ بٹتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے تاہم بغیر موبائل فون سے پوری توجہ فلم پر مرکوز رہے گی۔

عامر خان اس وقت بھی اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاحال انہوں نے بریک لیا ہوا ہے اور اپنے دوست کی فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘ کے ایک گیت کی راجستھان میں ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز تک عامر خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ان کی ٹیم سنبھالے گی جبکہ اہلخانہ کو بھی منیجر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈر وومن 1984 کا ایک اور ریکارڈ

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان دوسرے اداکاروں کی طرح کبھی بھی سوشل میڈیا پرسن نہیں رہے اور وہ اپنی فلموں میں اداکاری کے ذریعے اپنے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں عامر خان کرینہ کپور کے ہمراہ اسکرین پر نظر آئیں گے اور یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں