پاکستان میں کورونا ویکسین صرف10 کروڑ افراد کو لگے گی



اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں تکنیکی اعتبارسے ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگ سکتی ہے اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ  بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تھا کہ پہلی کھیپ میں ملنے والی 5لاکھ ویکسین صرف رجسٹرڈ افراد کوہی لگائے جاسکیں گے۔

ویکسین 18سال سے اوپر کے افراد کولگائی جائے گی۔ رواں سال کے آخر تک 70فیصد اہل افراد کے لیے ویکسین فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سائنوفارم قابل بھروسہ ویکسین ہے اور 86 فیصد تک کارگرثابت ہوسکتی ہے۔  ویکسین لگنے کے بعد بخار اوربازو میں درد محسوس ہوگا۔

ویکسینیشن کے بعد 30 منٹ مریض کی نگہداشت بھی کی جائے گی۔ کسی پیچیدگی کی صورت میں ایمرجنسی میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد5لاکھ49 ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے اور 11 ہزار802 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ این سی او سی نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ویکسین اسٹریٹجی پلان مرتب کیا ہے۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔

قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال، خالقدینا ہال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی، نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال، کورنگی اسپتال اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں