ریحانہ کے آئینہ دکھانے پر کنگنا کو مرچیں لگ گئیں

ریحانہ کے آئینہ دکھانے پر کنگنا کو مرچیں لگ گئیں

فوٹو: فائل


شہرہ آفاق پاپ اسٹار ریحانہ نے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق اپنے ردِ عمل کا کا اظہار کیا تو اداکارہ کنگنا رناوت سیخ پا ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ بھی بھارتی مظالم کیخلاف بول اٹھیں

امریکی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے ؟ ہم بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر بات کیوں نہیں کر رہے؟

پاپ گلوکارہ ریحانہ نے اس ٹوئٹ میں ‘فارمرز پروٹیسٹ’ یعنی کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

امریکی گلوکارہ کے ٹوئٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کو خوش کرنے کے چکر میں بیچ میں کود پڑیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ریحانہ کے ٹوئٹ پر سیخ پا ہو گئیں۔ انہوں نے ریحانہ کو بےوقوف اور پر امن کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

کنگنا رناوت نے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے’۔

انہوں نے ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی کٹھ پتلیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے۔


متعلقہ خبریں