بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کیلئے اسرائیل سے آلات خرید لیے


بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کے لیے اسرائیل سے آلات خرید لیے جس سے بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فون کی نگرانی کی جا سکی گی۔

عرب میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنی انٹیلی جنس سروس کیلئے اسرائیلی کمپنی سے جاسوسی آلات خریدے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فوج نے بینکاک میں مقیم ایجنٹ کے ذریعے اسرائیل سے آلات کی خریداری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت بھی دی ہے۔

اسرائیل نے غلطی کی تو دو شہروں کو ملیا میٹ کردیں گے، ایران

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے مابین سفارتی تعلقات ہیں۔

خلائی مخلوق سے رابطہ ہے، ٹرمپ راز فاش کرنے والے تھے، اسرائیلی سائنسدان

بنگلہ دیش اسلامی ممالک میں سے چوتھا بڑا ملک ہے جس کے شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے بی بی سی کو انٹرویو کے دوران اسرائیل سے آلات خریدنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں