خاتون اینکر کی بچے کو اٹھائے خبریں پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل


امریکہ کے ایک نیوز چینل سے وابستہ خاتون اینکر کی بچے کو اٹھائے خبریں پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اینکر براہ راست نشریات کے دوران موسم سے متعلق خبریں سنا رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کا بیٹا آ کر ٹانگ سے لپٹ جاتا ہے جسے گود میں اٹھا کر وہ خبریں پوری کرتی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے والی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کو ویڈیو نے دنیا بھر میں مقبول کر دیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں بیشتر سرکاری و نجی ادارے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔

اس پالیسی کے تحت ملازمین اپنے گھروں سے ہی دفتر کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں